اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم این ایس امیدواروں کی دوسری فہرست جاری - نئے امیدواروں کو موقع

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر نونرمان سینا نے 45 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔

ایم این ایس امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

By

Published : Oct 2, 2019, 11:34 PM IST

دوسری لسٹ میں زیادہ نئے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ دوسری فہرست میں بھی ایم این ایس نے ورلی اسمبلی سیٹ سے کسی کو امیدواری نہیں دی ہے۔ورلی اسمبلی سیٹ سے شیوسینا کے یوا رہنما آدتیہ ٹھاکرے امیدواری کررہے ہیں۔

سمت بھور امبرناتھ نشست سے ونود راٹھور کنوات سے وجے نند جامنیر سے سنتوش جادھو بیجاپور اور کشور رانے اندھیری ویسٹ سے ایم این ایس امیدوار ہوں گے۔

ایم این ایس نے پہلی فہرست میں 27 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کی تاریخ 21 اکتوبر طئے کی ہے۔اس ایک مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج 24 اکتوبر کو ظاہر کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details