پارٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے رہنما بالانندگاونکر نے امت ٹھاکرے کے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا جس کے بعد اجلاس میں موجود بیس ہزار سے زائد افراد و زائد رضاکاروں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ۔
ٹھاکرے خاندان کے دوسرے فرد نے بھی سیاست میں رکھا قدم - امت ٹھاکرے
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے بھی اپنے 27 سالہ بیٹے امت ٹھاکرے کو میدان سیاست میں اتار دیا ہے ۔
امت ٹھاکرے میدان سیاست میں
امت ٹھاکرے نے اس موقع پر ہاتھ جوڑ کر عوام کو سلام کیا اور پھر اپنی گردن بھی جھکائی ۔
واضح رہے کہ امت ٹھاکرے نے اپنے چاچا ادھو ٹھاکرے کے طرز پر ہی عوام سے روبرو ہوئے کیونکہ 28 نومبر کو جب شیواجی پارک میں ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری ہوئی تھی تو انہوں نے بھی اسی طرح سے ہاتھ جوڑ کر عوام کے سامنے اپنی گردن جھکائی تھی ۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 3:18 AM IST