ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی Mumbai Metropolitan Region Development Authority نے 42 چھوٹی اور بڑی دکانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر قانونی قبضے سے ہٹنے کا انتباہ دیا ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوگیشوری علاقے میں 42 دکانوں کو مکمل طور پر غیر قانونی پایا گیا ہے۔ یہاں ایک شادی ہال کو بھی غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کیا گیا ہے۔
ایم ایم آر ڈی اے نے اپنے نوٹس میں کہا کہ جن لوگوں نے ان جگہوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ Illegal Shops in Mumbai کیا ہے، انہیں خود سے ہٹ جانا چاہیے۔ نہ ہٹنے کی صورت میں ایم ایم آر ڈی اے اپنی سطح پر ان کے خلاف کارروائی کرے گا اور اس کارروائی میں اگر کسی بھی قسم کا مالی نقصان ہوتا ہے تو ایم ایم آر ڈی اے اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔