مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاورلوم صنعت کیلئے تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی میں رئیس شیخ اہم رکن ہے۔،کوئی کام کرے یا نہ کرے لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ ضرور اس صنعت کی بقاء کیلئے کام کرے گے۔ انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سوال پاورلوم صنعت کو ہو، قوم و ملت کا ہو تو اس وقت اسطرح کی حرکت مکمل طور پر غیر مناسب ہے۔
شان ہند نہال احمد نے کہا کہ حکومت پاورلوم بنکروں کو سوت کی خریداری کیلئے 25 ہزار کا قرض تین سال کی مدت کے لیے بغیر سوت کا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 24 پاورلوم کو چلانے کے لیے چار میٹر درکار ہوتے ہے جس میں اضافی خرچ ہوتا ہے، اسلئے 27 ہارس پاور پلانٹ میں اضافہ کرکے 54 ہارس کے پاور پلانٹ ہونا چاہیئے تاکہ اضافی خرچ سے بنکروں کو کچھ راحت ہوجائے۔