اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایم سی اسکولوں میں پربھو شری رام کے نام سے مضمون مقابلے پر سماجوادی پارٹی کا اعتراض - رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی

MLA Raees Shaikh Reaction ممبئی مہا نگر پالیکا کے زیر اہتمام چلائے جانے والے اسکولوں میں طلبہ کوپربھو شری رام کے عنوان سے مضمون لکھنے اور تصویر بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے مقابلے جاتی مضمون طلبہ کو دینے کیلئے اُن کے جذبات مجروح کرنے جیسا ہے-

بی ایم سی اسکولوں میں پربھو شری رام کے نام سے مضمون مقابلے پر سماجوادی پارٹی کا اعتراض
بی ایم سی اسکولوں میں پربھو شری رام کے نام سے مضمون مقابلے پر سماجوادی پارٹی کا اعتراض

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:15 PM IST

بی ایم سی اسکولوں میں پربھو شری رام کے نام سے مضمون مقابلے پر سماجوادی پارٹی کا اعتراض

ممبئی: رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی کے اسکول کو بھگواکرن کی کوشش اس سے پہلے بھی کے گئی ہے اور یہی کوشش پھر سے کی جا رہی ہے۔ معصوم بچوں کی پشت پناہی میں ہے ایک خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے.ایک مخصوص مذہب کو اس طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ہم کئی برسوں تک کارپوریٹر رہے۔ ہم نے یہی دیکھا ہے کی تعلیم کے معاملہ میں کوئی دخل نہیں دینا چاہیے۔منگل پربھات لودھا وزیر ہیں۔ اس لیے وہ اگر اس طرح سے کوئی حکم جاری کرتے ہیں تو اسکے لیے سرکاری طریقہ کار اپنایا جائے۔ اس کے لیے ایک جی آر نکالا جائے۔

رئیس شیخ نے کہا کہ یہ زور ذبردستی کی سیاست ہے اسکے لیے ہم اسمبلی میں آواز بلند کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت اور اُنکے وزراء اسی طرح سے دخل اندازی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ایجوکیشن ایکسپو و کل ہند اردو کتاب میلہ کا افتتاح

گورطلب ہے کہ 24 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح ہے ملک اور بیرون ممالک سے لوگ ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔ ممبئی سے پانچ مسلمانوں کو افتتاحی تقریبات میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے تین ہزار سے زائد لوگوں کو بلایا گیا ہے جس میں تاجر,صنعت کار,فلمی دنیا سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details