شیوسینا کے باغی ایم ایل اے اورنگ آباد کے کنڑ اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہرشوردھن جادھو نے کہا ہے کہ شیوسینا ہر تقریر میں مسلمانوں پر تنقید کرتی ہیں اور کہتی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں مسلم امیدوار منتخب ہوا ہے، لیکن شیوسینا کبھی نہیں کہے گی کہ ان کے سابق رکن پارلیمنٹ نے پچھلے 25 سالوں میں کون سے ترقی کے کام کیا ہے اور شہر کا کیا کام کیا ہے؟
باغی رہنما کی شیوسینا سربراہ پر نکتہ چینی - شیوسینا کے سابق ممبر پارلیمنٹ چندرکانت
لوک سبھا انتخابات سے ہی شیوسینا سے بغاوت کرنے والے ہرشوردھن جادھو اور شیوسینا کے سابق ممبر پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے کے درمیان تنازع چل رہا ہے، اور دونوں رہنما ہر اجلاس میں ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔
شیوسیان سربراہ پر سخت تنقید
شیوسینا کے سابق ممبر پارلیمنٹ چندرکانت کھیرےنے بتایا ہے کہ ہرشوردھن جادھو ہر روز کچھ نہ کچھ شیو سینا کو بول رہے ہیں، کھیرے نے کہا کہ اگر مجھے ہرشوردھن گالی بھی دیتے ہیں تو میں سہ لوں گا، لیکن وہ اگر ادھوٹھاکرے کو گلی دیں گے تو کوئی شیو سینک خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے۔ چندرکانت کھیرے نے بتایا کہ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ہرشوردھن جادھاو نے شیواجی کے بھگوا پرچم اتار کر ہرا پرچم لگانے میں مدد کی تھی۔