اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش - ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے تھانہ ممبرا

رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ تھانہ ممبرا میں 30 اپریل کو ہونے والے ہندو دھرم سبھا و ہندوسرکل سماج کے ذریعہ مہاراشٹر و ملک کے دیگر علاقوں میں ہندو مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 30 اپریل کو منعقد ہونے والی اس ریلی اور سبھا سے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس دھرم سبھا کو اجازت نہ دینے کی اپیل کی۔

ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش
ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش

By

Published : Apr 25, 2023, 8:18 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے تھانہ ممبرا میں 30 اپریل کو منعقد ہونے والی اس ریلی اور سبھا کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب ہے۔مسلمانوں نے مقامی تھانے کی پولیس سے اس دھرم سبھا کو اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش

اس سلسلے میں سماج وادی کے رہنما اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہاکہ پولیس کو اس طرح کے سبھا کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔ اس سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ تھانہ ممبرا میں 30اپریل کو ہندو دھرم سبھا اور ہندوسرکل سماج سے مہاراشٹر اور ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 30 اپریل کو منعقد ہونے والی اس ریلی اور سبھا سے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب ہے اس لئے اس دھرم سبھا کو اجازت نہ دی۔

ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش

رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے وزارت داخلہ کے سکریٹری سنجے سکسینہ سے مکتوب ارسال کرکے کیا ہے۔ہندو جن آکروش سمیت دیگر ریلیوں سے سماج اور معاشرے میں نفرت کا ماحول پیدا کیاجارہا ہے۔ اس میں فرقہ مخصوص کے خلاف جم کراشتعال انگیزی کی جاتی ہے اور اکثریت کو اقلیتوں کے خلاف ورغلاجاتاہے اس دھرم سبھا میں لوجہاد۔ لینڈجہاد کے موضوع پر اشتعال انگیزیوں کا اندیشہ ہے۔

ممبرا میں ہندو سرکل سماج ریلی سے ماحول خراب کرنے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں:Jitendra Awhad on Ram Navami رام نومی اور ہنومان جینتی صرف فسادات کے لیے ہیں، جتیندر اوہاڈ

انہوں نے کہاکہ سرکل ہندو سماج کے اس انعقاد سے شہر میں نظم و نسق کا مسئلہ پیدا ہونےکا خطرہ ہے۔ اس لئے اس پر پورا پابندی عائد ہو۔اس قسم کی ریلیوں کو اجازت نہ دی جائے اعظمی نے اپنے مکتوب کے ہمراہ جمعیتہ علما ممبرا کا بھی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں اس نمائندہ جماعت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس ریلی کے پمفلٹ بھی متنازع اور قابل اعتراض ہے اس لئے یہ بھی ضبط کیا جائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details