رکن اسمبلی امین پٹیل نے حکومت کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں گنگو بائی کے کردار کے ساتھ ساتھ انہیں کاٹھیاواڑی سماج سے جوڈ دیا گیا ہے، جس کو لے کر اس سماج کی بدنامی ہو رہی ہے۔ Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue
Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue: ریلیز سے پہلے ہی فلم گنگو بائی تنازعہ کا شکار - کاتھیواڈی سماج میں ناراضگی
فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو لیکر کاٹھیاواڑی سماج میں ناراضگی Gangubai Kathiawadi issue پائی جا رہی ہے۔ اس ناراضگی کو دیکھتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے ریاستی حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔ Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue
![Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue: ریلیز سے پہلے ہی فلم گنگو بائی تنازعہ کا شکار Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue: ریلیز سے پہلے ہی فلم گنگو بائی تنازعہ کا شکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14522103-349-14522103-1645368698069.jpg)
امین پٹیل نے کہا کہ ہم نے حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اس فلم میں گنگو بائی کو صرف گنگو بائی تک ہی رکھنا چاہئے اسے کسی سماج سے جوڑنا بہتر نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کماٹی پورا علاقے کو اس فلم میں ایسی جگہ بتایا گیا ہے جو صرف اور صرف سیکس ورکرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue
- یہ بھی پڑھیں: Alia Bhatt As Gangubai Kathiawadi in New Poster: عالیہ بھٹ نے 'گنگوبائی کاٹھیواڑی' کا نیا پوسٹر شیئر کیا
امین پٹیل نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کماٹی پورا کی شناخت صرف سیکس ورکرز کے ذریعہ ہے بلکہ اس علاقے کے کچھ حصوں میں ہی سیکس ورکرز ہیں، باقی جگہوں پر ممبئی کی دوسری جگہوں کی طرح لوگ مقیم ہیں، جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں۔ Amin Patel on Gangubai Kathiawadi Issue