اردو

urdu

By

Published : May 18, 2023, 6:06 PM IST

ETV Bharat / state

Kolhapur Madrasa Students مدرسے کے بچوں پر کارروائی غلط ہے، ابو عاصم اعظمی

کولہاپور میں مدرسے کے بچوں پر کارروائی کو لیکر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ پولیس کو اُن بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ گنپتی کے دوران ایسے نہ جانے کتنے لوگ ٹرک سے جاتے ہیں، اُن پر کارروائی نہیں ہوتی چونکہ یہ مسلم بچے ہیں، اس لئے ان پر کارروائی ہوئی۔

مدرسے کے بچوں پر کارروائی غلط ہے، ابو عاصم اعظمی
مدرسے کے بچوں پر کارروائی غلط ہے، ابو عاصم اعظمی

مدرسے کے بچوں پر کارروائی غلط ہے، ابو عاصم اعظمی

کولہاپور:مہاراشٹر کے کولہاپور میں مدرسے کے بچوں پر کارروائی کو لیکر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ٹرک سے جن بچوں کو پکڑا گیا ہے وہ بچے مدرسے کے ہیں، اس لئے اُن پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ٹرک سے جانے کو لیکر کارروائی کا حوالہ دیا ہے، پولیس کو اُن بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ گنپتی کے دوران ایسے نہ جانے کتنے لوگ ٹرک سے جاتے ہیں، اُن پر کارروائی نہیں ہوتی لیکن یہ مسلم بچے ہیں۔ اس لئے ان پر کارروائی ہوئی۔ یہ حکومت صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا کام کر رہی ہے۔

بتا دیں کہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک ٹرک سے 63 بچوں کے ملنے کے بعد ان پر کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ جانكاری کے مطابق مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک ٹرک میں 63 چھوٹے بچوں کو بٹھایا گیا تھا۔ یہ واقعہ بدھ (17 مئی) کو دوپہر 2 بجے پیش آیا۔ یہ تمام بچے 12 سے 18 برس کی عمر کے ہیں، جو بہار اور مغربی بنگال سے ٹرین کے ذریعے کولہاپور پہنچے تھے۔

اسٹیشن پہنچنے کے بعد کچھ ہندو تنظیموں نے پولیس کو بچوں کو ٹرک کے ذریعہ لیجانے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ تمام بچے علاقے کے ایک مدرسے میں پڑھتے تھے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں سب اپنے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ پولیس نے بچوں کو ٹرک سے اتار کر چیک کیا تو تمام بچوں کے پاس آدھار کارڈ اور شناختی کارڈ پائے گئے۔ بعد میں مولانا کو مدرسہ سے بلایا گیا تو ان کے پاس ان بچوں کے نام، خاندانی نام اور دیگر معلومات تھیں۔ پولیس نے بچوں کی معلومات ایک غیرسرکاری گروپ یعنی این جی او کو بھی دی ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bombay High Court جنسی زیادتی کا شکار مدرسہ طالب علم کی پراسرار موت پر ممبئی ہائی کورٹ برہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details