اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Abu Asim Khan انگلش میڈیم اسکول کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

ممبئی کے مانخورد تو شیواجی نگر علاقے میں انگلش میڈیم اسکول کے لئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں جگہ کی قلت کے سبب انگلش میڈیم اسکول نہیں ہے۔اسکول کی قلت کا معاملہ اب اسمبلی میں گونجنے لگا ہےMLA Abu Asim Khan

انگلش میڈیم اسکول کے معاملہ اسمبلی میں گونجا
انگلش میڈیم اسکول کے معاملہ اسمبلی میں گونجا

By

Published : Jan 6, 2023, 8:36 PM IST

انگلش میڈیم اسکول کے معاملہ اسمبلی میں گونجا

ممبئی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت سے کہا ہے کہ علاقے میں جگہ کم ہے ۔اس لئے جو اسکول موجود ہے انہیں وسیع کیا جائے اور اسی میں انگلش میڈیم تعلیم شروع کی جائے ۔تاکہ جن علاقوں میں اسکول نہیں ہے وہاں کے بچے اسی اسکول میں تعلیم ھاصل کر سکے ۔MLA Abu Asim Khan Raise Issue Of English Maidan School In Assembly

انہوں نے اس بارے میں آگاہ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کو بھی ضروری قرار دیا جائے کیونکہ ہر دفتر میں اسی زبان میں کام کاج ہوتا ہے ۔ دستاویز بھی مراٹھی میں ہوتے ہیں۔ اس لئے مراٹھی نہ جاننے کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لئے مراٹھی تعلیم کو بھی ضروری قرار دیا جانا چاہیے۔

ابو عاصم کے سوال پر وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش میڈیم اسکول کو لے کر علاقے کی بااثر شخصیات اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ہیں تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Eknath Shinde وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے تقریب کو خطاب کئے بغیر ناسک کے لئے روانہ

واضح رہے کہ مانخورد شیواجی نگر علاقے میں میں دو لاکھ سے زائد لوگ مقیم ہیں ان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے جو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ممبئی سے متصل علاقہ ہے۔آمدورفت کے ذرائع بہتر ہونے کے سبب جو لوگ نوی ممبئی میں ملازمت کرتے ہیں یا مزدوری کرتے ہیں ان کے لئے یہاں آسانی ہے۔MLA Abu Asim Khan Raise Issue Of English Maidan School In Assembly

ABOUT THE AUTHOR

...view details