اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کا بینہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے شہر پہنچی ریاستی اقلیتی محکمہ کی پرنسپل سکریٹری ایڈز انگمو کندن نے کہاکہ انتظامی کاموں میں نظم و ضبط ، شفافیت اور رفتار لانا ضروری ہے۔ وقف بورڈ ریاستی محکمہ اقلیتی ترقی کے تحت ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد میں ریاستی وقف بورڈ کے صدر دفتر کا معائنہ اور جائزہ لیا اور ایک میٹنگ لی۔اقلیتی محکمہ کی پرنسپل سکریٹری مقرر ہونے کے بعد آئی اے کندن پہلی بار وقف ہیڈ کوارٹر آئی تھیں۔ انہوں نے حج ہاؤس اور وقف آفس کا معائنہ کیا۔وقف بور دفتر میں جائزہ میٹنگ منعقد کی۔
انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس کے افتتاح سے متعلق وہ بذات خود اس پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر معین تحصیلدار نے کہا کہ وقف بورڈ کے ریاستی دفتر کو نئی عمارت میں جلد از جلد شروع کرنے کی کوشش کریں، تاکہ لوگوں میں اعتماد بڑھے اور عوام کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ وقف میں زیر التوا کو ختم کرنے اور جلد از جلد ملازمین کی بھرتی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔