اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Rao Saheb Danve عوام تک اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کے لیے تمام محکمہ آپس میں مل کر کام کریں - ایم ایل ایز کی موجودگی میں اورنگ آباد

اورنگ آباد میں آٹھ مہینے کے بعد دشا کمیٹی کا اجلاس اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے اسمارٹ سٹی دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقد کی گئی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور ضلع ترقی کوآرڈنیشن اور کنٹرول ( دشا کمیٹی) کے صدر راؤ صاحب دانوے سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنما بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

عوام تک اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کے لیے تمام محکمہ آپس میں مل کر کام کریں
عوام تک اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کے لیے تمام محکمہ آپس میں مل کر کام کریں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:04 PM IST

اورنگ آباد:مرکزی وزیر راو صاحب دانوے اور دیگر ممبر پارلیمنٹ و ایم ایل ایز کی موجودگی میں اورنگ آباد اسمارٹ سٹی ہیڈ آفس میں منعقدہ دشا میٹنگ کے دوران شہر کے متعدد ترقیاتی کاموں اور مسائل غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کی معرفت روبہ عمل لائی جا رہی پر دھان منتری آواس یوجنا کے بےگھر و کرایہ دار زمرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میونسپل کارپوریشن سے متعلق نئی واٹر سپلائی، اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا اور دیگر منصوبوں کے متعلق تفصیلی جائزہ لینے کی خاطر یکم ستمبر کو دشا کی خصوصی میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن اس میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل اور دیگر ممبران کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کے تحت انتظامیہ کی جانب سے جو خلاصے کئے گئے ، ان کی بنیاد پر مرکزی وزیر راؤ صاحب دنوے نے میونسپل ایڈ منسٹریٹر جی شریکانت سے دریافت کیا کہ 2016 سے آج تک پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک گھر کی بھی تعمیر نہیں کی گئی ، آخر بے گھر و کرایہ دار درخواست گزاروں کے لئے فلیٹس کے تعمیری کام کب مکمل ہوں گے ؟ اب تک کئی مرتبہ ٹینڈ راجرائی کی گئی ہے مگر باضابطہ کام شروع نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Sabha Elections 2024 لوک سبھا انتخابات میں ہر پارٹی کے دو سے زیادہ امیدوار انتخاب لڑنے کے خواہشمند

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل نے میٹنگ کے دوران وضاحت طلب کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے ٹینڈر پروسیس میں کروڑوں کا گھوٹالہ کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ای ڈی نے بھی تحقیقات کی ہے۔ ای ڈی کی کاروائی کے بعد یہ تحقیقات کہاں تک پہنچی ، بعد میں کیا ہوا ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details