اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر - مہاراشٹر میں وزیر چھگن بھجبل

ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، انہوں نے اس بات کی اطلاع ٹویٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے رابطے میں آنے والے تمام افراد جانچ کروالیں۔

مہاراشٹر: ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر
مہاراشٹر: ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر

By

Published : Feb 22, 2021, 5:15 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، انہوں نے اس بات کی اطلاع ٹویٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، وہ تمام افراد جو گزشتہ دو یا تین دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں وہ تمام افراد اپنی کورونا جانچ کروائیں۔ میری صحت ابھی اچھی ہے اور کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔'

مہاراشٹر: ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر

انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی مناسبت اپنی دیکھ بھال کریں اور ساتھ ہی ماسک اور سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہو کر دوبارہ عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کریں گے۔

واضح رہے کہ چھگن بھجبل مہاراشٹر کابینہ کے اہم وزیر ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے کورونا بحران کے باوجود مہاراشٹر بھر میں اپنی خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details