جالنہ: 'اقلیتی امور کے وزیر عبد الستار کی سوسائٹی سلوڑ میں بوگس اسپتال دکھا کر میڈیکل کالج کیلئے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ایک اسپتال مریضوں کی خدمت کیلئے جاری رکھنا میڈیکل کونسل کا اصول ہے۔' یہ بات جالنہ کے رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
گورنٹیال نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور اس بارے میں میڈیکل کونسل سے تحریری شکایت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مہیش شنکر پلی نے عبدالستار پر الزام ایت کیا اور کہا کہ سلوڑ میں تعلیمی ادارے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی سلوڑ کے تحت سلوڑ شہر میں نیشنل آیورویدک اور نیشنل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال رجسٹرڈ ہے، لیکن دونوں اسپتال شہر میں کہیں موجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سیول سرجن ڈاکٹر ڈی ایم موتی پاولے نے 3 اپریل 2023 کو 200 پلنگوں والے اسپتال کی اجازت دی ہے۔ تا ہم 2018 سے جعلی دستاویزات کے ذریعے دو اسپتالوں جاری دکھا کر، عوام کی صحت اور زندگی سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔