ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی خستہ حال سڑکوں کو لیکر ایم آئی ایم نے راستہ روکو احتجاج کیا ۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ہمیں اسمارٹ سٹی نہیں بلکہ بہتر سڑکیں بجلی اور پانی چاہئے۔
انھوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر آٹھ دنوں میں سڑکوں کا نقشہ نہیں بدلا گیا تو عوام راستے پر اتر آئے گی۔
ورنگ آباد شہر کی خستہ حال سڑکوں کو لیکر ایم پی امتیاز جلیل نے شہر کے ریلوے اسٹیشن برج پر راستہ روکو احتجاج کیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے میونسپل کارپوریشن پر بدعنوانی کا بھی الزام لگایا۔