اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈران نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور کراڑ پورہ علاقے میں تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس کمشنر سے کہا کہ اس معاملے میں اچھی طرح شناخت کرکے ہی لوگوں کو گرفتار کیا جائے کیوں کہ ایسا سننے میں آرہا ہے کہ بے قصور اور معصوموں کو جبرا گرفتار کیا جارہا ہے۔
Aurangabad Violence اورنگ آباد تشدد، مجلس کے لیڈران کی پولیس کمشنر سے ملاقات - مہاراشٹر اردو نیوز
اورنگ آباد کے کراڑ پورہ علاقے میں رام نومی کے موقعے پر ہوئے تشدد سے متعلق مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران نے پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا سے ملاقات کی اور ملزمین کی گرفتار کا مطالبہ کیا۔
مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری کی قیادت میں ایک وفد نے اورنگ آباد پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیش کردہ محضر میں بتایا گیا کہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے تیس مارچ کی شب رام مندر کراڑ پورہ علاقہ میں رونما ہوئے فساد کی شدید مذمت کی گئی۔ پولیس و خانگی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ ان فسادات میں پولیس ملازمین اور عوام الناس کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلیمن نے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ محضر میں کہا گیا ہے کہ ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ معصوم اور بے گناہ لوگو ں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے جن کا تشدد کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس انتظامیہ نے موقعے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا ہے۔ ہم تحقیقاتی افسر اور متعلقہ اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صرف اصل خاطیوں کو گرفتار کیا جائے جو لوگ واقعہ کے وقت وہاں موجود نہیں تھے انہیں بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ ایم ائی ایم کا کہنا ہے کہ ہم پولیس انتظامیہ کا مکمل تعاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں مجلس کے وفد نے مطالبہ کیا کہ کراڑ پورہ تشدد سے پہلے ان نعرے بازی کرنے والے فرقہ پرست نوجوانوں کو گرفتار کیا جائے جن کی وجہ سے دیگر طبقات کے نوجوان مشتعل ہوئے یہ فرقہ پرست نعرے بازی کرنے والے نوجوان بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوئے ہیں انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Violence : کراڑ پورہ تشدد میں سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج