اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد : ایم آئی ایم کے امیدوار کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے صدر اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے امتیاز جلیل کو بطور امیدوار اعلان کیا ہے۔

By

Published : Mar 26, 2019, 10:24 AM IST

فائل فوٹو


آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے امتیاز جلیل کو امیدواری بنایا گیا ہے۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے مجلس اتحاد المسلمین کے سبھی کونسلر اور اورنگ آباد بجلی محکمہ کے ارکان نے پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد میں پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے امتیاز جلیل کو امیدوار بنایا جائے گا۔

امتیاز جلیل نے کہا کہ عوام کی خواہش پر مجلس اتحاد المسلین نے اورنگ اباد سے بطور امید وار مجھے کھڑا کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اورنگ آباد کو بدلنا ہے اسکو ایک محفوظ شہر بنانا ہے جس کے لیے مجھے بہت کام کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details