اردو

urdu

ETV Bharat / state

این پی آر: سبھی مسالک کے علماء وائمہ کا مشاورتی اجلاس - ممبرا :این پی آر کی مخالفت میں سبھی مسالک کے علماءوائمہ کی مشاورتی میٹنگ

ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں این پی آر کی مخالفت میں سبھی مسالک کے علماء وائمہ کی مشاورتی میٹنگ ہوئی

ممبرا :این پی آر کی مخالفت میں سبھی مسالک کے علماءوائمہ کی مشاورتی میٹنگ
ممبرا :این پی آر کی مخالفت میں سبھی مسالک کے علماءوائمہ کی مشاورتی میٹنگ

By

Published : Mar 18, 2020, 11:37 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت کسی بھی مشن میں کامیابی پانے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد ہو این پی آر یا سی اے اے ، این آرسی کی مخالفت سے قبل ہمارے اندر اتحاد و اتفاق قائم ہونا چاہئے ۔

ممبرا :این پی آر کی مخالفت میں سبھی مسالک کے علماءوائمہ کی مشاورتی میٹنگ

اس طرح کاق اظہار خیال ممبرا میں تمام مسالک کے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کی ایک مشاورتی میٹنگ میں علماءو دانشواران نے پیش کیا گیا اور یہاں آئندہ کسی بھی قومی ، ملی، یا معاشرتی مسائل پر ایک ساتھ مل کر آواز اٹھانے اور ایک ساتھ مل کر لڑنے کا عہد کیا گیا ۔
شہریت ترمیمی ایکٹ قانون پر مرکزی حکومت پیچھے ہٹتی ہے یا نہیں ، مہاراشٹر میں مردم شماری ہوگی یا این آر پی ہوگا ؟

این آر سی سے چھٹکارا ملے گا یا نہیںیہ کہنا تو قبل از وقت ہوگا لیکن ان مسائل و ان قوانین کو لیکر امت مسلمہ کے تمام مسالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے نظر آر ہے ہیں جو کہ ایک بہت ٹیڑھی کھیر کے مانندتھا سب کا ایک ساتھ آنا ایک ساتھ مشورہ کرنا ایک ساتھ لڑائی لڑنا یہ بھی کسی اہم کامیابی سے کم نہیں ہے ۔

اس بات کو لیکر ممبرا میں کچھ علمائے کرام نے علما کمیٹی کے نام سے مختلف مسالک کے علماءو ائمہ کو مدعو کیا اور ایک مشاورتی میٹنگ جینس اسکول گراونڈ متل گراونڈ میں منعقد کی جہاں مولانا سیف اللہ پالن پوری نے بتایا کہ ممبرا میں این پی آر کے خلاف عوام میں بیداری مہم کے نام پر اب تک103کارنر و محلہ میٹنگ ہوچکی ہیں.

انھوں نے کہا اس سلسلہ میں جن علماءسے ہم نے رابطہ کیا سبھی نے بلا جھجک دعوت قبول کی ایسا لگ رہا تھا کہ سبھی لوگ ایسا کچھ ہو کہ منتظر تھے مولانا نے کہا اس میٹنگ کے بعد جو کمیٹی بنائی جائے گی ان کا کام ہوگا کہ ہر محلہ میں ہر این پی آر کے خلاف میٹنگ ہوگی جس میں مقامی امام صاحبان اور علماءکرام کا شریک ہونا لازمی ہوگا .

مولانا نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا ہی اثر ہے کہ وزیر داخلہ نے اس پر کچھ لب کشائی کی ہے ساتھ ہی ہم عوام کو بتائیں گے کہ این پی آر کا فارم فل کرنے کے بعد بھی ہمیں راحت ملنے والی نہیں ہے .

مولانا نے کہا ہمارے کاغذات اور دستاویزات میں کھوٹ نہیں ہے بلکہ حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے ۔ اس دوران مولانا محفوظ علیمی نے کہا کہ اس موضوع پر ملک بھر میں خاص کر علمائے کرام ، طلبہ اور خواتین نے مورچہ سنبھال رکھا ہے مولانا نے کہا جس قوم میں اجتماعیت نہیں ہے وہ در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں وہی قومیں کامیاب ہیں جومتحد ہیں مولانا محفوظ نے کہا آج بھی ہم متحد ہوجائیں تو یقینا بہت سے مسائل ہوجائیں گے اور امت متحد ہو ایسا ہر جید عالم چاہتا ہے لیکن پہل کون کرے یہ سوال ہے آج ممبرا سے سبھی مسالک کو متحد کرنے کی پہل ہوچکی ہے ۔انھوں نے کہا اسکے لئے وسیع النظری اور فراغ دلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تب ہی ہم سب متحد ہوسکیں گے۔
اس دوران مولانا ایوب (جماعت اسلامی) نے کہا کہ آج سبھی مکاتب فکر کے علماءنے اتحاد کا عہد کیا ہے اور اب سب مل کر مزید شدت کے ساتھ این پی آر کا بائیکاٹ کریں گے.

مولنا ایوب نے کہا کہ اب تک شہر میں جتنی ریلیاں نکلیں میں ان سب سے بڑا کام اس مشاورتی میٹنگ کو مانتا ہوں جہاں سبھی مکتب فکر کے علما ایک ساتھ جمع ہوئے تھے ۔

اسی طرح یہاں دیگر علمائے کرام نے بھی اپنے مشوروں سے نوازا یہاں مسلک اہلسنت و جماعت ، اہلحدیث ، دیوبند، جماعت اسلامی ، ندوی ، جمعیة علما ، رضا اکیڈمی ، سنی دعوت اسلامی ، دعت اسلامی گرچہ سبھی مسالک و مذہبی تنظیموں کے علمائ، ائمہ و ذمہ داران کو مشورہ پیش کرنے اور بیان کا موقع دیا گیا میٹنگ جس میں تین سو سے زائد علمائے کرام ائمہ مساجد موجود تھے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details