اردو

urdu

'ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش'

ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے ایک اسکول میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ملکی اور غیرملکی شہریوں کو رکھنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

By

Published : Apr 4, 2020, 12:03 PM IST

Published : Apr 4, 2020, 12:03 PM IST

ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش
ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے ایک اسکول میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ملکی اور غیرملکی شہریوں کو رکھنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش

جبکہ تھانے شہر کے رابوڑی کی ایک مسجد میں وسئ سے آنے والے 13 تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق سبھی افراد کو ضمانت مل گئی ہے۔

تھانے سے متصل ممبرا علاقے میں دو مساجد میں ملیشیا کے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے سبھی خون کا نمونہ لینے کے بعد ہوم کرونٹینا میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش

وہیں اس معاملے پر ممبرا کے رکن اسمبلی اور ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے ممبرا میں جماعت کے معاملے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جماعت کے سبھی 25 افراد کی رپورٹ نیگیٹو ہے۔

ان کے حراست میں لئے جانے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ ممبرا کو بدنام کرنے کی منظم سازش تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

جو بیرونی ممالک سے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد ممبرا پہنچے انہوں نے ویزا سمیت دیگر قانونی پیچیدگی دور کرکے آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details