بلڈانہ: ضلع کے ملکاپور تا ناندورا روڈ پر قومی شاہراہ نمبر 6 پر آج صبح 5.30 بجے ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ مورگڈ تعلقہ چکھلدرہ کے 10 مزدور جو سڑک پر کام کرنے کے لیے ناندورہ گئے تھے۔ ہائی وے کے کنارے ایک جھونپڑی میں سو رہے تھے۔ صبح ساڑھے پانچ بجے آئیشر گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں کچل ڈالا۔
اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جن کی شناخت 26 سالہ پرکاش بابو جامبھیکر ، پنکج تلشیرام جامبھیکر اور ابھیشیک رمیش جمبھیکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سڑک حادثے میں زخمی افراد کو ملکا پور کے سرکاری اسپتال فورا ہی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج علاج جاری ہے۔