اردو

urdu

ETV Bharat / state

Private Plane Crash In Mumbai ممبئی ہوائی اڈے پر نجی طیارہ حادثے کا شکار، تین مسافر زخمی - mumbai airport plane crash

وشاکھاپٹنم سے ممبئی جانے والا نجی طیارہ شدید بارش کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے کے رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں تین مسافر زخمی ہوگئے۔ طیارے میں دو عملہ سمت چھ افراد سوار تھے۔

mumbai airport plane crash
ممبئی ہوائی اڈے پر نجی طیارہ حادثے کا شکار، تین مسافر زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:30 PM IST

Updated : Sep 14, 2023, 7:19 PM IST

ممبئی: وشاکھاپٹنم سے ممبئی جانے والا نجی طیارہ ممبئی ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ شدید بارش کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے کے رن وے پر لینڈنگ کے وقت طیارہ پھسل گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق چارٹرڈ طیارہ بارش کے دوران لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔ اس کے بعد طیارہ دو حصوں میں بٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے کہا کہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی کے لیے پرواز کرنے والا VSR Ventures Learjet 45 طیارہ ممبئی ہوائی اڈے کے رن وے 27 پر اترتے وقت پھسل گیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ حادثہ تیز بارش کی وجہ سے پیش آیا۔ بارش کی وجہ سے ویزبیلیٹی 700 میٹر تھی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Last Updated : Sep 14, 2023, 7:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details