مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے کیب اور این آر سی کو لیکر احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر مقامی پولیس انتظامیہ نے حفاظتی شہر میں امن امان سمیت دیگر جواز پیش کرتے ہوئے اس پرامن احتجاج کی منظوری دینے سے انکار کردیا.
جسکے سبب ایم آئی ایم کے مقامی یونٹ نے اس احتجاج کو ملتوی کرتے ہوئے آئین کے مطابق مختلف نکات پر مشتمل ایک مکتوب پرانت آفیسر کے سونپا اور پرانت دفتر کے سامنے کچھ دیر احتجاج کیا.
ایم آئی ایم کے مقامی رہنما شاداب عثمانی کے مطابق بھیونڈی یونٹ شہر کی عوام کے ساتھ کیب اور این سی کی مخالفت میں ایک پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر مقامی پولیس انتظامیہ نے اس احتجاج کے لیے منظوری نہیں دیا جسکے سبب انہوں نے قانون ہاتھ میں نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس احتجاج کو ملتوی کردیا ہے.