اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیوتی با پھلے جن آروگیہ یوجنا کی ویب سائٹ دوبارہ شروع

مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں مہاتما جیوتی با پھولے جن آروگیہ یوجنا کے تحت سرجری اور علاج سرکاری و نیم سرکاری اسپتالوں میں مفت میں کیا جاتا ہے لیکن پچھلے تین دنوں سے مہاتما جیوتی با پھولے جن آروگیہ یوجنا کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مریضوں کے اہل خانہ کو پریشانی ہو رہی تھی اور کئی سارے پرائیویٹ اسپتالوں میں جو مریض سرکاری اسکیموں کے تحت اپنا علاج کرواتے ہیں، انہیں پیسے دے کر علاج کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب تین دن بعد سرور دوبارہ شروع ہو جانے سے مریض اور ان کے اہل خانہ اپنا علاج مفت میں کروا سکتے ہیں۔ Website of Mahatma Jyotiba Phule Jan Arogya Yojana has started functioning again

Website of Mahatma Jyotiba Phule Jan Arogya Yojana has started functioning again
Website of Mahatma Jyotiba Phule Jan Arogya Yojana has started functioning again

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 1:24 PM IST

اورنگ آباد:مہاتما جیوتی با پھلے جن آروگیہ یوجنا کے تحت سرجری اور علاج کے بارے میں جب کہا جاتا ہے کہ ہمیں کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا، ابھی سرور ڈاؤن ہے، اس طرح کا جواب سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گزشتہ تین روز سے دیا جا رہا تھا۔ اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آن لائن سسٹم پر دستاویزات اپ لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو انتظار کرنا پڑ رہا تھا، کچھ مریضوں کے اہل خانہ کو کہا جا رہا تھا کہ جلد بازی ہے تو علاج کے لیے پیسے ادا کرو، مہاتما جیوتی با پچھلے جن آروگیہ یوجنا مہاراشٹر کی ایک ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے۔ یہ اسکیم 21 نومبر 2013 سے شروع کی گئی تھی۔ اس میں ریاست کے لاکھوں مستحق خاندانوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس اسکیم سے منسلک اسپتالوں میں غریب مریضوں کو اس اسکیم کے تحت مفت علاج کا فائدہ مل رہا ہے۔ اسکیم کے لیے ہر اسپتال میں آروگیہ مترا موجود ہیں۔ اب مہاتما جیوتی با پھولے جن آروگیہ یوجنا کی ویب سائٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Jan Arogya Yojana نئے پرائیویٹ اہسپتال ہیلتھ انشورنس اسکیم کے دائرے میں شامل

گزشتہ تین روز سے سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دستاویزات اپ لوڈ نہیں ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج اور سرجری کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔ ایمر جنسی ٹیلی فونک انفارمیشن (ETI) کا استعمال ایک نازک مریض کو فوری علاج کروانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ای ٹی آئی لینے کے 72 گھنٹوں کے اندر مریض کے ضروری دستاویزات جمع کروانے ہوتے ہیں۔ کچھ ہسپتال ای ٹی آئی کے بجائے آن لائن سسٹم کے ہموار ہونے کا انتظار کر رہے تھے، یہ سوچ کر کے اگر 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سرور اپ اور ان نہیں ہوتا ہے، تو مریض کو چارج کرنے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کل 38 اسپتال مشترکہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور مہاتما جیوتی با پھلے جن آروگیہ یوجنا سے منسلک ہیں۔ ان تمام ہسپتالوں میں غریب مریض اس سکیم کے تحت مفت علاج حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف گھاٹی اسپتال میں اس اسکیم کے ذریعے روزانہ 20 سے 25 مریضوں کی سرجری اور ضروری علاج کیا جاتا ہے۔ تاہم گزشتہ تین دنوں سے کئی مریضوں کو سرجری اور علاج کے انتظامات تیار ہونے کا انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔ گھاٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ ہنگامی ٹیلی فونک انفارمیشن ( ای ٹی آئی) کے ذریعہ نازک مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تین دن کے بعد ایک بار پھر یہ اسکیم کا فائدہ غریب اور مستحق افراد اٹھا رہے ہیں، اور اپنے مریضوں کا علاج اسکیم کے تحت مفت کروا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details