اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگپور: شری رام کی لاش کو سلمان رفیق نے کاندھا دیا

کورونا وبا کے دوران ایسے رونگٹے کھڑے کردینے والی خبریں اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس سے بلاشبہ انسانیت شرمسار ہوتی نظر آرہی ہے۔وہیں دوسری جانب انسانی خدمت اور انسانی جذبے کی نئی نئی مثالیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

By

Published : Apr 20, 2021, 1:05 PM IST

muslim youth salman performed last rites on hindu man
ناگپور: شری رام کی لاش کو سلمان رفیق نے کاندھا دیا

ایسی ہی ایک مثال ریاست مہاراشٹر کے ناگپور کے خربی کامپلیکس میں رہنے والے شری رام بیلکھوڑے کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوگئی۔ کورونا کی وجہ سے اردگرد کے لوگوں نے آخری رسومات کے لیے نہ یہ کہ پہل نہیں کی بلکہ خوف سے اپنے گھروں کے دروزاے بند کر لیے۔ جس کی وجہ سے شری رام کی لاش گھر میں ہی گھنٹوں پڑی رہی۔

شری رام کے فوت ہونے کی اطلاع جیسے ہی سلمان رفیق نامی نوجوان کو ملی وہ ان کی آخری رسومات کے لیے آگے آیا۔

ناگپور: شری رام کی لاش کو سلمان رفیق نے کاندھا دیا

اپنے دوستوں کی مدد سے آخری رسومات کا سازوسامان اکٹھا کیا، خود لاش کو کاندھا دیا اور ہندو رواج کے مطابق دیگھوری شمشان گھاٹ میں شری رام کی آخری رسومات ادا کردی۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ شری رام کی آخری رسومات ادا کرتے وقت سلمان روزے سے تھا۔ رسومات کی ادائیگی کے بعد ہی سلمان نے روزہ کھولا۔

سلمان کے اس مثالی کام اور انسانیت نوازی کو اب ہر طرف سراہا جارہا ہے ، صرف یہی نہیں۔ یہ خبر جیسے ہی اطراف میں پھیلی سلمان کا انٹرویو لینے کے لیے صحافیوں کا گروپ جوق در جوق ان کے پاس پہنچنے لگا لیکن اس نے یہ کہہ کر سب کو انٹرویو دینے سے منع کردیا کہ 'میں نے انسانی قدروں کو مضبوط کرنے اور اسے اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے کیا ہے، مجھے شہرت کی چنداں ضرورت نہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details