اورنگ آباد شہر میں جشن نور الحسنین کے تحت ادبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی کڑی میں 'میری کہانی میری زبانی' تقریب میں ملک کی نامور شخصیات نے اپنی شخصی تجربات سے آگاہ کیا۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمود صدیقی نے اس تقریب میں خاص طور پر شرکت کی۔ اورنگ آباد کی ادبی سرگرمیوں میں تاریخ رقم کرنے والا جشن نور الحسنین ادبی خدمات کے اعزاز میں منایا جارہا ہے۔