اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں طلبا کے لیے جاب فیئر - نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپویشن

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں روزگار کے وسائل کم ہیں جبکہ تعلیمی شرح زیادہ ہے۔ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔

مالیگاؤں میں ڈراپ آوٹ طلبا کے لیے جاب فیئر
مالیگاؤں میں ڈراپ آوٹ طلبا کے لیے جاب فیئر

By

Published : Jan 14, 2020, 12:54 PM IST

مالیگاؤں شہر میں پانچویں، دسویں اور بارہویں ڈراپ آوٹ نوجوانوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں اور یہ نوجوان بے روزگاری کا شکار بھی ہیں۔ شہر میں واحد پاورلوم صنعت جو ایک بڑی تعداد میں مزدوروں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

شہر کی معروف منصورہ انجینیئرنگ کالج کے زیر اہتمام پانچویں تا بارہویں فیل اور آئی ٹی آئی طلباء کے لیے جاب فیئر کا انعقاد 30 جنوری کو منعقد کر رہی ہے۔ اس جاب فیئر میں بھارت کی معروف ایل ٹی (لارسین اینڈ ٹبرو) کمپنی کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کمپنی میں دو سو سے زائد خالی آسامیاں ہیں۔

مالیگاؤں میں ڈراپ آوٹ طلبا کے لیے جاب فیئر

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپویشن اور ایل ٹی کمپنی کی جانب سے منتخب امیدواروں کو ممبئی میں تین ماہ فری ٹریننگ معہ تو تعام و رہائش دی جائے گی۔ بعد میں انھیں گورنمنٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا بھی جائے گا اور مخلتف مقامات پر صلاحیتوں کے مطابق نوکری کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت کو پرنسپل منصورہ انجینئرنگ کالج ڈاکٹر اے کے قریشی نے بتاتا کہ منصورہ کیمپس میں 19 جنوری بروز اتوار کو صبح دس بجے طلباء کا رجسٹریشن اور کونسلنگ کی جائے گی۔ طلباء و سرپرست حضرات کو کمپنی اور کام کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details