اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے پہلے ریڈیو جاکی سے ملاقات

موجودہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں آج بھی بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ریڈیو پر خبریں اور دیگر چیزیں سننا پسند کرتے ہیں اور ریڈیو کا شعبہ روز بہ روز ترقی کر رہا ہے، بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے شہروں اور گاؤں تک ریڈیو عام ہوچکا ہے۔

ریڈیو جاکی جئیش سونونے عرف آر جے جئے
ریڈیو جاکی جئیش سونونے عرف آر جے جئے

By

Published : Feb 6, 2020, 5:21 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:25 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں اردو کے متوالوں کا شہر کہلانے والے مالیگاؤں میں بھی گزشتہ ایک دہائی سے ریڈیو ایف ایم کی خدمات کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ریڈیو جاکی جئیش سونونے عرف آر جے جئے، ویڈیو

ریڈیو جاکی جئیش سونونے عرف آر جے جئے مالیگاؤں کے رہنے والے ہیں اور ان کی مادری زبان مراٹھی ہے، موصوف نے پونہ شہر سے میکانیکل انجینیئرنگ بعد ازاں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ کی تعلیم ایم ایس جی کالج سے مکمل کی اس کے بعد ریڈیو ایف ایم میں قسمت آزمانے کا موقع ملا۔

مالیگاؤں کے اولین ریڈیو ایف ایم پر مختلف زبانوں میں مختلف پروگرامز ترتیب دیئے ہوئے ہیں، جس میں خصوصاً اردو پروگرام بعنوان 'لفظوں کے موتی' پر روزانہ دوپہر 3 تا 4 بجے کے درمیان آر جے جئے سونونے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

مہاتما گاندھی ودیا مندر ادارہ کے زیر اہتمام کمیونٹی ریڈیو خدمات بنام ریڈیو مست ایم ایف 90.4 اسٹیشن (کیمپ) میں واقع ہے، اس ریڈیو کی حد پچاس کلومیٹر کے دائرے میں محیط ہے۔

آر جے جئے نے بتایا کہ 'ریڈیو پر مراٹھی اور ہندی کے علاوہ اردو زبان میں ایک خاص پروگرام 'لفظوں کے موتی' کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ مجھ سے اردو میں بات کرتے ہیں اور انہیں میری آواز و مکالمے بھی پسند آتے ہیں نیز ہر جمعہ کو دوپہر میں اردو ادب سے وابستہ مختلف شخصیات کو ریڈیو پر مدعو کیا جاتا ہے اور ان سے مختلف سماجی، تعلیمی و ثقافتی موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details