اردو

urdu

ETV Bharat / state

SP delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات - سماج وادی پارٹی کی خواتین ونگ

سماج وادی پارٹی کی خواتین ونگ کے ایک وفد Samajwadi Party Delegation نے بھیونڈی سے رکن اسمبلی اور مدنپورہ سے میونسپل کارپوریٹر رئیس شیخ کی قیادت میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور مذہب اسلام میں حجاب کی اہمیت و ضرورت سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor

Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor:  حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات
Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات

By

Published : Feb 18, 2022, 7:10 PM IST

اس موقع پر مدنپورہ اور بھیونڈی کی تقریباً دس ہزار خواتین کے دستخط کے ساتھ ایک میمورنڈم انہیں دیا گیا۔ گورنر موصوف نے سماج وادی پارٹی کے وفد Samajwadi Party delegation کو یقین دلایا کہ وہ مہاراشٹر میں حجاب Hijab in Maharashtra کے خلاف کوئی بھی ایسا قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے، جس سے خواتین کے حقوق پر ضرب پڑے۔

Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات

واضح رہے کہ کرناٹک میں طالبات پر حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف سماج وادی پارٹی کی جانب سے گذشتہ دنوں مدنپورہ اور بھیونڈی میں پرامن دستخطی مہم چلائی گئی۔ Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor

Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات

اس دوران مدنپورہ کے سانکلی اسٹریٹ جنکشن پر حجاب کی حمایت میں خواتین کو پولیس نے مختصر وقت کے لئے دستخطی مہم چلانے کی اجازت دی، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین دستخط کرنے سے محروم رہ گئیں جس کے سبب سماج وادی پارٹی کے دفتر میں دستخطی مہم جاری رکھی گئی اور اس دوران کثیر تعداد میں خواتین نے حجاب کی حمایت میں دستخط کیے۔

Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات

سماج وادی پارٹی کی رہنما عائشہ انصاری، غزالہ انصاری، آفرین خان اور عارفہ انصاری نے وفد کی جانب سے گورنر سے بات چیت کی اور انہیں مذہب اسلام میں حجاب کی اہمیت اور ضرورت سے واقف کروایا۔ Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor

Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor: حجاب کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات

مذکورہ وفد کی بات سننے کے بعد گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ حجاب کے خلاف کوئی بھی ایسا قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے جس سے خواتین کے حقوق پر ضرب پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Hijab Row: ’سیاسی مفادات کے لیے حجاب معاملہ کو طول دیا جارہا ہے‘

وفد میں شامل خواتین نے کہا کہ آپ نے ہماری بات ایک سرپرست کی طرح سنی اور ہمیں یقین دلایا کہ ہم حجاب پہن کر ریاست مہاراشٹر میں آزادانہ گھوم سکتے ہیں۔ اس لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس وفد میں سماج وادی پارٹی کے رہنما عبدالقادر چودھری، نور محد منا، وقار خان اور دیگر کارکنان موجود تھے۔ Samajwadi Party delegation Meets Maharashtra Governor

ABOUT THE AUTHOR

...view details