نواب ملک نے کہا کہ جب شرد پوار اسپتال میں تھے تو ان کی عیادت کے لیے کئی افراد ان سے ملنے آتے تھے۔ اسی طرح دیویندر فڑنویس نے بھی رسمی طور پر ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کی روایت ہے کہ برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیاں دشمنوں کی طرح برتاؤ نہیں کرتی ہیں۔ یہاں پر ذاتی رشتے نبھائے جاتے ہیں۔