اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنگنا۔ بی ایم سی تنازعہ کے دوران پوار۔ ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ - Dispute between Kangana and BMC

بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رانوت کے پالی ہل میں واقع دفتر پرممبئی مہانگرپالیکا کے جانب سے بلڈوزر چلائے جانے کے بعد مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کے درمیان میٹنگ جاری ہے۔

کنگنا۔ بی ایم سی تنازعہ کے دوران پوار۔ ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ
کنگنا۔ بی ایم سی تنازعہ کے دوران پوار۔ ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ

By

Published : Sep 9, 2020, 10:52 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رانوت کے پالی ہل میں واقع دفتر پر برہم ممبئی مہانگرپالیکا (بی ایم سی) کے بلڈوزر چلائے جانے کے بعد مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کے درمیان میٹنگ جاری ہے جس میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)بحران سمیت مختلف مسائل پر بات چیت ہونے کے امکانات ہیں۔
اس میٹنگ کی اہمیت اس لئے زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ بدھ کو ہی بی ایم سی افسران نے کنگنا کے دفتر کے ’غیرقانونی تعمیر‘ کو ڈھا دیا ہے اور آج ہی وہ ممبئی پہنچی ہیں۔ وہ اس سے پہلے اپنے آبائی ریاست ہماچل پردیش میں تھیں۔

پوار نے کہا ہے کہ ’’بی ایم سی نے قانون کے مطابق ہی کام کیا ہے لیکن ڈھانے کی ٹائمنگ کی وجہ سے لوگوں تک غلط پیغام گیا ہے۔‘‘ممبئی میں غیرقانونی تعمیر کرنا کوئی نہیں چیز نہیں ہے لیکن اس پر چل رہے تنازعہ کے دوران میں ہی ایکشن لینے سے سوال پیدا ہورہے ہیں لیکن بی ایم سی کے پاس اپنی وجوہات ہیں، اپنے قانون ہیں اور انہوں نے اسی کے حساب سے کارروائی کی ہے۔‘‘

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details