اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meet Taj Qureshi who has been Awakening in Sehri for 30 years: تیس برس سے سحری میں بیدار کرنے والے تاج قریشی - ممبئی کے مینارہ مسجد

ممبئی کے مینارہ مسجد کے قریب واقع بازاروں میں رونق کافی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں رمضان ماہ میں سحری کے لیے تاج قریشی لوگوں جگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام طویل عرصے سے کرتے چلے آرہے ہیں اور اس کام کے لیے وہ کوئی اجرت نہیں لیتے بلکہ خدمت خلق کے لیے اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔ Meet Taj Qureshi who has been Awakening in Sehri for 30 years

تیس برس سے سحری میں بیدار کرنے والے تاج قریشی جانیے
تیس برس سے سحری میں بیدار کرنے والے تاج قریشی جانیے

By

Published : Apr 6, 2022, 8:04 PM IST

جنوبی ممبئی South Mumbai میں مینارہ مسجد کی بازاریں ہوں یا ڈونگری علاقے کی تنگ گلیاں، گزشتہ تیس برسوں میں سحری کے وقت اور بازار کی بھیڑ میں ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے۔ بازاروں میں بھیڑ میں جیب کتروں سے ہوشیار رہنے اور قانون پر عمل کرنے کی اپیل اور جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سحری کے لئے آواز لگا کر اٹھانے والے تاج قریشی ہیں۔ اس سلسلے میں انہو نے بتایا کہ یہ کام طویل عرصے سے کرتے چلے آرہے ہیں اور اس کام کے لیے وہ کوئی اجرت نہیں لیتے بلکہ خدمت خلق کے لیے اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔ ماہِ مقدس رمضان المبارک میں ممبئی میں کئی جگہوں کی بازاروں میں افطار سے لیکر سحری تک رونق رہتی ہے۔

تیس برس سے سحری میں بیدار کرنے والے تاج قریشی جانیے

اطراف کے لوگ ان بازاروں کے عادی ہو چکے ہیں لیکن دور دراز سے لوگ ان بازاروں کی چہل پہل اور یہاں کے رمضان اسپیشل کھانوں کے لیے آتے ہیں۔ ممبئی پولیس اور علاقائی سطح پر کام کرنے والے یہاں معمور کیے گئے ہیں۔ ایسے میں فاروق کے ذریعے اپیل لوگوں کے لئے معنی رکھتی ہے۔ اس سے زیادہ یہ کہ اُن کی آواز پر لوگ سحری کے وقت نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں تاکہ سحری سے محروم نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Flourished Bhindi Bazaar: پولیس کی سختیوں سے بھنڈی بازار کے کاروباری پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details