ممبئی میں ایم بے اے کی تعلیم حاصل کر کے ملٹی نیشنل کمنپی کی ملازمت چھوڑ کر پان کو بھارتی بازار میں ایک الگ انداز میں پیش کرنے والے نوشاد شیخ نے اب پان کی چائے بنا کر پھر سے ایک بار موضوع بحث ہیں۔ Naushad launches Pan Detox Tea
نوشاد نے پان سے بنی پان سفرن ڈیٹوکس ٹی نام کے اس چائے کے ساتھ پان سے بنے ایک اور پروڈکٹ کے ذریعے بھارتی بازار میں ایک الگ شناخت قائم کی۔ حالانکہ اس چائے میں نوشاد کے کچھ سیکرٹ نسخے ہیں لیکن اس کے علاوہ اس میں دار چینی، شہد، زعفران اور پان کے پتے کا استعمال کیا گیا ہے۔
نوشاد کا کہنا ہے کہ ان سے بنی یہ چائے صرف نام کی چائے ہے لیکن اس کے فائدے بہت ہیں۔
واضح رہے کہ نوشاد نے ممبئی کے رضوی کالج سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوشاد کے والد ایک چھوٹی سی پان کی دکان چلاتے تھے۔