اردو

urdu

مالیگاؤں: خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایم ڈی ایف میدان میں

ماہ رمضان و عید گزر جانے کے بعد سیاسی و سماجی جماعت مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) ایک بار پھر سے شہریان کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوچکی ہے۔

By

Published : Jun 3, 2021, 9:57 AM IST

Published : Jun 3, 2021, 9:57 AM IST

mdf visit with corporation officers for dilapidated road repair in malegaon
خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایم ڈی ایف میدان میں

شہر کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک گاندھی نگر مین روڈ انتہائی خستہ حال ہوچکا ہے جس کے سبب عوام آئے دن متعدد تکالیف کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں اور کوئی بھی شخص یا سیاسی رہنما اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد اور ان کے ساتھیوں نے پربھاگ افسر کو میمورنڈم دیتے ہوئے گاندھی نگر مین روڈ کا دورہ کروایا، جس کے بعد متعلقہ افسر نے جلد ہی سڑک درست کرنے کا کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے عمران راشد نے کہا کہ دیگر مسائل کے ساتھ ہی ماضی میں مذکورہ راستے کی خستہ حالی کو لے کر پارٹی کارکنان نے زبردست احتجاج کیا تھا، جس کے بعد کارپوریشن کی جانب سے تقریباً چار کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظور ہوا جس میں اس راستے کی درستگی کا فنڈ بھی شامل رہا لیکن تقریباً اب نو ماہ کا عرصہ گزرانے کے بعد بھی یہاں سڑک کا کوئی کام نہیں کیا گیا۔

ایم ڈی ایف کے فعال رکن پروفیسر وسیم موسی نے کہا کہ قوم کی ترقی کی بات کرنے والے پہلے سے ریلیز ہوئے فنڈ کے استعمال پر سوال اٹھانے کی بجائے نیا فنڈ پاس کرانے کی چکر میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

'چندرکانت پاٹل کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے'

ایم ڈی ایف کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی گاندھی نگر مین روڈ کی درستگی کا کام شروع نہیں کیا گیا تو پارٹی کارکنان بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details