اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ایم ڈی ایف کی جانب سے راشن کٹ کی تقسیم - Malegaon news

لاک ڈاؤن کے دوران سماجی تنظیم ڈیولپمینٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کیا جارہا ہے جس سے مالیگاؤں شہر کے غریب مزدور راحت محسوس کررہے ہیں۔

ایم ڈی ایف کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم
ایم ڈی ایف کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم

By

Published : May 17, 2021, 4:12 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں مزدوروں کی بڑی تعداد ہونے کے ساتھ ساتھ بیوہ و ضرورت مند خواتین بھی خاصی تعداد میں ہیں۔ جو یومیہ مزدوری کرکے اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے سبب رمضان المبارک کے آغاز میں متعدد کاروبار و صنعت رواں دواں رہی، لیکن آخری عشرے میں زیادہ تر کاروبار بند ہوگئے جس سے روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے اکثر بیشتر افراد کو عید کے موقع سے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو
اس دوران یومیہ مزدوروں کی اس کیفیت کے پیش نظر کئی سرکردہ تنظیمیں و مخیر حضرات سامنے آئے اور ضرورت مندوں کی مدد کی۔ایسے ہی ایک تنظیم مالیگاوں ڈیولپمینٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) ہے جس کی باگ ڈور سرگرم نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، اس تنظیم نے بھی ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کئے، لیکن اس تنظیم کا طریقہ کار تھوڑا مختلف تھا۔ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے متعدد علاقوں میں جاکر ضرورت مند لوگوں کی ایک لسٹ تیار کی اور انھیں کوپن دیا جس کے ذریعے وہ جب چاہیں تب آکر ایک مقررہ مقام سے راشن کٹ لے جاسکتے ہیں۔اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے بتایا کہ اکثر لوگ کٹ بانٹنے کے نام پر فوٹو بازی زیادہ کرتے ہیں جس سے ضرورت مند کی عزت نفس بری طرح سے متاثر ہوتی ہے اور وہ شرمندہ ہوجاتا ہے، لیکن ایم ڈی ایف نے منفرد طریقہ اختیار کیا اور کوپن کے ذریعہ مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا سوچا تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔احتشام بیکری والا نے مزید کہا کہ شہر کے تمام لیڈران سے انھیں کافی امیدیں تھیں کہ اس مشکل وقت میں وہ ضرورت مندوں کا ساتھ دیں گے لیکن کوئی بھی لیڈر آگے نہیں آیا جس کو دیکھتے ہوئے شہر کی تمام سرگرم تنظیموں کی ہی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عملی میدان میں آگے آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details