اورنگ آباد:ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر رام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر کے جالنہ کے دورے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مایاوتی دلت سماج کی ایک سرگرم لیڈر ہیں۔ ملک کے بڑے لیڈروں میں ان کا ایک الگ مقام ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی آزاد انتخاب لڑتی آ رہیں ہیں۔ ان کا اتحاد کسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ عموما نہیں ہوتا ہے۔
رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ ایک بار ان کا کانگریس کے ساتھ اتحاد ہوا تھا۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ لیکن اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں دونوں ہی پارٹیوں نے الگ الگ انتخاب لڑا تھا۔ مایاوتی کا جو فیصلہ ہے وہ فیصلہ ان کی پارٹی کی جانب سے طے کیا ہوا ہے۔