اس تعلق سے این جی او کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے این جی او اراکین کے ساتھ مذکورہ مقام کا جائزہ لیا اور کہا کہ وہ اس جگہ سے شہر کی عوام کے لیے خدمات کا کام انجام دیں گے۔
اس موقع پر شہر کی ڈی وائے ایس پی لتا ڈوڈے نے میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس انتظامیہ فلاحی کاموں کے لئے میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ تقریباً آٹھ دہائی قبل جب شہر میں وبائی امراض نے زور پکڑا تھا تب مذکورہ جگہ کو ہی کورنٹائن سینٹر بنایا گیا تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس جگہ کو کبھی اسپتال یا پھر اسکول کے طور پر استعمال کیا گیا، لیکن حالیہ وقت میں یہ عمارت باکل ہی خستہ حال ہوچکی تھی لیکن اب اس این جی او کے اراکین نے اس عمارت کے زریعے شہر کے لوگوں بہتر طبی سہولت دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جگہ کو بھی کووڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔