این جی او کے چیئرمین رضوان بیٹری والا کا کہنا ہے کہ پربھاگ-3 کے افسر سیاسی دباؤ میں آکر آفس کے سامنے کے سلیب گٹر کو صفائی کے نام پر توڑ دیا۔ اس کے بعد میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے بطور احتجاج پربھاگ افسران اور ذمہ داروں کو پھولوں کا نظرانہ پیش کیا۔
مالیگاؤں: میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے اراکین کا احتجاج - اردو نیوز مالیگاؤں
مالیگاؤں شہر کے اولین نیشنل این جی او میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی آفس کا کام قدوائی روڈ پر جاری ہے۔ این جی او کے ممبران نے نمائندے کو بتایا کہ چند افراد این جی او کے کام میں رخنہ اندازی کررہے ہیں جبکہ اس آفس سے شہر کے عوام کی مدد کی جائے گی۔
بیٹری والا نے افسروں سے کہا کہ پورا مالیگاؤں شہر آپ کا استقبال کرتا ہے قدوائی روڈ کی گٹر جو تجاوزات سے پوری طرح ڈھکی ہوئی ہے، کارپوریشن پہلے اسے ہٹائے۔
این جی او کے ذمہ داروں نے افسروں سے کہا کہ ہم آپ کا پھولوں سے استقبال کرتے ہے۔ اسی طریقے سے پوری قدوائی روڈ کی تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ گٹر صاف رہے اور عوام کو تکلیف نہ ہو۔ افسر کی مبینہ غلط بیانی پر این جی او کے ذمہ داروں نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ پورے شہر کی تجاوزات ہٹائی جائے اور گٹر صاف کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو بدعنوان افسران کے خلاف میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن پورے شہر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔