مالیگاوں:شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے اسوقت یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پورے ملک میں بہت تیزی سے پھیلایا جارہا ہے اور لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کے باشندوں سے اس سلسلے میں راۓ مانگی ہے۔ لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ راۓ بھیجنے کے سلسلے میں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے۔ اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے، ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کو لوگوں تک پہنچائیں، اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے شہری سطح پر نیچے لکھے ہوئے کام کئے جا سکتے ہیں۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے بتایا کہ ہر مسجد میں QR کورڈ اور لینک اسٹیگر کی شکل میں لگا دیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کرکے ضرور ای میل کرے۔اس سلسلے میں ائمہ کرام خصوصی دلچسپی لیں اور ہر مسجد میں اسٹیکر ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوک چوراہوں، ہوٹلوں پر بھی اسٹیکر چسپاں کیا جائے اس سلسلے میں نوجوانوں کو خصوصی دلچسپی لینی چاہیے ساتھیوں کے ساتھ اس کام کو انجام دینا چاہیے۔