اورنگ آباد:مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسلم نوجوانوں کی باٹی، مہاجوتی اور آمرت جیسے انسٹی ٹیوٹ کی طرز پر مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ وہ گزشتہ کئی سال سے حکومت سے کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں شہر میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران بھی ان لوگوں نے وزیراعلی، نائب وزیراعلی اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی سے ملاقات کر کے انہیں اس ضمن میں مطالباتی میمورینڈم پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ان سبھی قائدین نے انہیں یہ تیقن دیا تھا کہ مارٹی کے قیام کے لیے وہ ٹھوس قدم اٹھائیں گے۔ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے ایک جی آر نکالا گیا تھا جس کے مطابق دونوں فائنانس کمیٹی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو پہلے سے موجود بارٹی، سارتھی مہاجوتی اور امرود ان اداروں میں یکسانیت لانے کے لیے سٹڈی کرے گی اور اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی، مگر اس جی آر میں مارٹی سے متعلق کوئی ذکر نہیں ہے۔