ممبئی:تعلیمی سال 2022۔23 کا آغاز ہوچکا ہے، مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن نے ساڑھے سات لاکھ روپے تک کے تعلیمی قرض کی اسکیم شروع کی ہے۔ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے طلباء سے اپیل کی کہ کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ Introduction of education loans to minority students
دسویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے بعد ووکیشنل کورسز کرنے والے اقلیتی طبقات کے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈاریکٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت اقلیت برداری سے تعلق رکھنے والے طالب علم 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا تعلیمی قرض دے رہی ہے۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے طالب علم کی عمر 16 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے، اور سالانہ خاندانی آمدنی کی حد شہری علاقوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم اور دیہی علاقوں کے لیے 98 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔ مولانا آزاد ایجوکیشنل لون اسکیم ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے، اور 5 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔ تعلیمی قرض کی دونوں اسکیموں کے لیے شرح سود صرف 3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم کورس مکمل ہونے کے بعد چھ ماہ سے اگلے 5 سال میں قرض ادا کرنا ہوگا۔