اردو

urdu

ETV Bharat / state

Green Champion Award For Maulana Azad College: اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج کو ملا مہاراشٹر حکومت کا گرین چیمپیئن ایوارڈ - Green Champion Award For Maulana Azad College

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اورنگ آباد کے نامور تعلیمی ادارے مولانا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کو گرین چیمپیئن ایوارڈ سے نوازا گیا، Green Champion Award For Maulana Azad College۔ یہ ایوارڈ ماحولیات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر آزاد کالج کو دیا گیا۔ Maulana Azad College of Aurangabad received the Maharashtra Government's Green Champion Award

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج کو ملا مہاراشٹر حکومت کا گرین چیمپیئن ایوارڈ
اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج کو ملا مہاراشٹر حکومت کا گرین چیمپیئن ایوارڈ

By

Published : May 9, 2022, 1:00 PM IST

اورنگ آباد:حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اورنگ آباد کے نامور تعلیمی ادارے مولانا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کو گرین چیمپیئن ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹرسنیل چوہان نے آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی اور ان کی پوری ٹیم کو دیا، اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ماحولیات کے تحفظ میں مولانا آزاد کالج کی خدمات کا برملا اعتراف کیا، ساتھ ہی سرسبزی اور شادابی کے لیے کالج کے عملی اقدامات کی ستائش کی، واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں صرف چار اداروں کو ایوارڈ کے لیے سلیکٹ کیا جن میں تین یونیورسٹیوں کے علاوہ چوتھا مولانا آزاد کالج ہ ، کالج کے پرنسپل مظہر فاروقی نے ایوارڈ کو کالج کے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس سے ہمارے اسٹاف کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔ Maharashtra Government's Green Champion Award

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج کو ملا مہاراشٹر حکومت کا گرین چیمپیئن ایوارڈ


ضلع کلکٹر کی حیثیت سے میں مولانا آزاد کالج کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کو گرین چیمپیئن ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، یہ ایوارڈ سوچھتا ایکشن پلان دوہ زار اکیس بائیس کے تحت دیا جارہا ہے، سوچھتا ابھیان کے تحت مولانا آزاد کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس نے شجرکاری، صاف صفائی اور ماحولیات کے تحفظ میں عملی طور پر کلیدی کردار ادا کیا اور شہر کی سرسبزی و شادابی کو یقینی بنایا یہ بہت اہم مشن ہے۔

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج کو ملا مہاراشٹر حکومت کا گرین چیمپیئن ایوارڈ

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details