اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرانسپورٹ کمپنی میں آتشزدگی، لاکھوں کا مال جل کر خاکستر - ٹرانسپورٹ کمپنی میں آتشزدگی، لاکھوں کا مال جل کر خاکستر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں کے ایک کپڑے کے گودام میں گزشتہ شب شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ٹرانسپورٹ کمپنی میں آتشزدگی
ٹرانسپورٹ کمپنی میں آتشزدگی

By

Published : May 1, 2020, 11:05 AM IST

صنعتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ شب دس بجے کپڑے کے معروف راج ٹرانسپورٹ مہیش نگر میں بھیانک آگ لگی۔

آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے لیکن چونکہ کہ یہ آگ کپڑے کے ٹرانسپورٹ کمپنی میں لگی ہے اس لیے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹرانسپورٹ کمپنی میں آتشزدگی

ٹرانسپورٹ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں کی مالیت کا کپڑے کا اسٹاک جمع تھا اور شہر کے کئی کاروباریوں کے کپڑے یہاں رکھے ہوئے تھے۔

مذکورہ علاقے میں دس سے زائد کپڑے کے کارخانے اور ٹرانسپورٹ کمپنیز ہیں، فی الحال آگ زیادہ پھیل نہ سکی اور آس پاس کے کارخانے و ٹرانسپورٹ کمپنیز آگ سے محفوظ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details