اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: بھیانک آتشزدگی میں پانچ گودام خاکستر - india corporation

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی کے ویئر ہاؤس علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ میں میں پیپر کمپنی سمیت پانچ گودام خاکستر ہونے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

Fire
Fire

By

Published : Sep 12, 2020, 10:28 PM IST

ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع انڈین کارپوریشن نامی ویئر ہاوس نامی ایک پپیر کمپنی میں بھیانک آتشزدگی کے سبب پانچ گودام خاکستر ہوگئے لاکھوں روپے کے مالیت کے نقصان ہوا ہے۔

بھیانک آگ میں لاکھوں کا نقصان

موصولہ اطلاعات کے مطابق داپوڑہ گرام پنچایت کی حدود میں انڈین کارپوریشن نامی ویئر ہاوس کے کمپاؤنڈ میں عمارت نمبر 229 کے گودام نمبر 7 میں واقع پیپر اینڈ بورڈ ایمپیکس نامی کمپنی میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا اور کچھ ہی دیر میں آگ نے شدت اختیار کرلی۔

اس آتشزدگی کے سبب پورے علاقے زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کچھ ہی دیر میں آگ نے اطراف کے چار دیگر گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا، گودام میں پیپر ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی تھی اس لیے فائر بریگیڈ عملہ کے آنے تک آگ میں سامان جل کر خاک ہوچکے تھے۔

بھیانک آتشزدگی

فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں عملہ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی تھی لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تقریباً ایک درجن مزید پانی کے ٹینکر بلائے گئے اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی ٹیم کامیاب ہوسکی۔

اس حادثہ کی اطلاع پاتے ہی نارپولی پولیس اشٹیشن کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اگ لگنے کے وجوہات کی تفتیش شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details