اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز

ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،976 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 430 مریضوں کی موت بھی ہو گئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1265 نئے کیسز

By

Published : Sep 30, 2020, 7:14 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1265 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس دوران وبا کے باعث 36 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

ضلع ہیڈ کوارٹروں سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زائد متاثر ضلع عثمان آباد میں 216 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ بھیڑ میں کورونا کے 146 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ اورنگ آباد میں کورونا کے 237 کیسز اور پانچ افراد کی موت، ناندیڑ میں 216 کیسز اور چار کی موت، جالنہ میں 115 کیسز اور تین کی موت، پربھنی میں 82 نئے کیسز اور دو کی موت اور ضلع ہنگولی میں 36 کیسز درج کئے گئے ہیں اور دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔

اس دوران ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،976 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 430 مریضوں کی موت بھی ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 13،66،129 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور مزید 430 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 36،181 ہو گئی ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز کی تعداد مزید 4،670 کم ہوکر 2،60،363 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details