اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز درج

ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خطے میں کورونا متاثرین کی تعداد 32549 تک پہنچ گئی ہے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1000 سے زائد نئے کیسز درج
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1000 سے زائد نئے کیسز درج

By

Published : Aug 10, 2020, 11:00 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 1121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انتظامیہ نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار دیر رات علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے 27 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ میں اس وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 1074 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد 32549 تک پہنچ گئی ہے حالانکہ اس وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد بھی 20295 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مراٹھواڑہ میں بقیہ مریضوں کا علاج علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹرز میں کیا جا رہا ہے۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ضلع میں 263 نئے کیسز سامنے آئے اور 14 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

اسی طرح ناندیڑ میں 141 کیسز اور چار مریضوں کی موت، جالنہ میں 43 نئے کیسز اور پانچ کی موت، لاتور میں 253 کیسز، عثمان آباد میں 206 ، بیڑ میں 137، پربھنی میں 53 نئے کیسز اور 2 کی موت ہوئی ہے اور ضلع ہنگولی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details