اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ (Marathwada) علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (Coronavirus) کے 30 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
صحت کے حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع بیڈ ہلاکت خیز کورونا وائرس(Coronavirus Update) سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اس دوران آٹھ نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں آٹھ ، ضلع جالنا میں پانچ، ضلع لاتور میں چار، ضلع عثمان آباد میں تین اور ضلع ناندیڑ میں دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Marathwada Covid Cases: مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 30 نئے کیسز - اردو خبریں
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے کیسز میں مسلسل اضٓفہ ہوتا جا رہا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع بیڈ ہلاکت خیز کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اس دوران آٹھ نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
ہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 30 نئے کیسز
یہ بھی پڑھیں : ملک میں کووڈ ویکسینیشن 113.68 کروڑ سے زیادہ covid-19 vaccination
اس دوران ہنگولی اور پربھنی اضلاع میں کسی کیس کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔