اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے زائد - کورونا سے ہلاک

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 641 پہنچ گئی ہیں۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز
خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

By

Published : Jul 22, 2020, 12:39 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں دیررات تک کورونا وائرس کے کم از کم 687 نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے اس خطہ میں متاثرین کی تعداد 17،000 سے تجاوز کرچکی ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17،319 جبکہ اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 641 ہوچکی ہے۔

تمام ضلعی صدر دفاتر سے حاصل سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مراٹھواڑہ علاقے کا اورنگ آباد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک ہی دن میں سب زیادہ سے نو اموات ہوئی ہیں۔

ضلع ناندیڑ میں 32 کیسز اور دو اموات، بیر میں 44 کیسز اور دو اموات، عثمان آباد میں 20 کیسز، لاتور میں 68 کیسز اور ایک اموات، ضلع ہنگولی میں سات کیسز اور دو اموات اور ضلع پربھنی میں 43 کیسز اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details