مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 184 نئے کیسز سامنے آئے اورچار افراد کی موت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 74 نئے معاملے سامے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے بعد عثمان آباد میں 71 کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ اورنگ آباد میں 29 کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی۔