وزیراعلی ایکناتھ شندے نے مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن ترنگا پرچم لہرایا اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 75 واں آزادی کا امروت مہا اتسو کے تحت مراٹھواڑ مکتی سنگرام دن بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اورنگ آباد شہر کے سدھارتھ گارڈن میں مراٹھواڑا مکتی سنگرام کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کی۔
وزیر اعلیٰ شندے نے پرچم کشائی کرکے سلامی دی۔ اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلی نے مراٹھواڑہ کے لوگوں کو مراٹھواڑہ کی آزادی کے لیے مبارکباد پیش کی۔ اس دورانِ مراٹھواڑہ کی آزادی کے لیے لڑنے والے رہنماؤں کو یاد کرتے ہوئے پولیس محکمے کی جانب سے ہوا۔ میں تین راؤنڈ فائر بھی کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے حیدر آباد میں مکتی سنگرام میں حصہ ہونے والوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ شندے نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیے کابینہ اجلاس میں کئی سارے اہم فیصلے کیے جانے کی بھی بات کی اور کہاں ہے کہ مراٹھواڑہ اس سال قحط سالی جیسی صورتحال دکھای دے رہی ہے، اس سے نپٹنے کے لیے کئی سارے آبی اسکیم لائی جائیں گی۔ اس سے کسانوں اور عام لوگوں کو آبی پریشانی دور ہو سکیں گی۔ اس دوران انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے بڑی تعداد میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛Tehreek Awaqf وقف کی املاک کے حکومتی سروے کے خلاف کورٹ میں پٹیشن داخل کی جائے گی: شبیر انصاری
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر مراٹھواڑہ کے دو شہروں کا نام بدلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سابقہ ٹھاکرے حکومت نے صرف نام بدلنے کی شروعات کی تھی لیکن ہم نے اب پورا قانونی طریقے سے نام ہی بدل دیا۔