اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام نہ منانے پر مجلس پر تنقید - marathwad mukti sangram din details report

اورنگ آباد میں 17 ستمبر کو مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کا جشن منایا گیا۔

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام نہ منانے پر مجلس پر تنقید

By

Published : Sep 17, 2019, 11:37 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:28 AM IST

حکومت کی جانب سے منائے جانے والے پروگرام میں مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ چندرکانت نے امتیاز جلیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم کو ریاست اور ملک سے لگتا ہے کوئی محبت نہیں ہے۔

انہوں نے مراٹھواڑہ کی آزادی میں جان کی قربانی دینے والوں کو بھی اس تقریب میں یاد کیا۔

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام نہ منانے پر مجلس پر تنقید

ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر مرزا خضر سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اقلیتی طبقہ کے افراد مکتی سنگرام میں حصہ کیوں نہیں لیتے۔

ڈاکٹر مرزا خضر نے بتایا کہ مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے دن مراٹھواڑہ، تلنگانہ اور کرناٹک کے کچھ حصّوں سے نظام کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

اس دن پولیس ایکشن کے نام پر لاکھوں اقلیتی فرقہ کے افراد کی جانیں گئی تھیں جس کی وجہ سے اقلیتیں مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کی خوشیاں نہیں مناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن افسوسناک تھا جس کے بعد حکومت نے پنڈت سندرلال کمیشن تشکیل دیا جس میں لاکھوں افراد کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے سال گذر جانے کے باوجود پنڈت سندرلال کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:28 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details